ونڈوز سیون
برطانیہ میں نیا آپریٹنگ سسٹم سکائی کے ساتھ شریک ہو کر آن ڈیمانڈ سکائی پلیئر سروس فراہم کرے گا جس سے صارفین ونڈوز میڈیا سینٹر کے ذریعے لائیو اور آن ڈیمانڈ ٹی وی پروگرام بھی دیکھ سکیں گے۔
مائیکرو سافٹ نے سرکاری طور پر ونڈوز ورژن سیون کا افتتاح کر دیا ہے اور کہا ہے کہ طرح طرح کے فیچرز سے بھرپور اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں صارفین کے مشوروں اور ضروریات کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ ونڈوز سیون وہ آپریٹنگ سسٹم ہے جو ’آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔‘
سرکاری طور پر ونڈوز کے اس نئے ورژن کا افتتاح لندن میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کیا گیا۔
نیا سافٹ ویئر’ونڈوز سیون‘ ونڈوز وِسٹا کے بعد کا ورژن ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بار وہ سب کچھ نہیں ہوگا جو ونڈوز وِسٹا کے اجرا کے موقع پر ہوا تھا۔
ونڈوز وسٹا کے اجرا پر صارفین نے شکایت کی تھی کہ یہ پروگرام دوسرے کئی سافٹ ویئرز سے ہم آہنگی نہیں رکھتا جس کی وجہ انہیں اپنے کمپیوٹروں پر مزید رقم خرچ کرنی پڑی۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ونڈوز سیون کی دوسرے تمام پروگرموں سے ہم آہنگی ہو گی اور صارفین کو ونڈوز سیون استعمال کرنے کے لیے نئے کمپیوٹر یا موجودہ کمپیوٹر کے اپ گریڈ پر مزید رقم خرچ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
تاہم ونڈوز سیون کا اپنے حریفوں سے کڑا مقابلہ ہے۔

برطانیہ میں مائیکرو سافٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر ایشلے ہائیفیلڈ کا کہنا تھا کہ ونڈوز سیون کے ذریعے مائیکروسافٹ اور صارفین کے درمیان ایک نئی صبح کا آغاز ہوا ہے۔
ونڈوز وسٹا کے اجرا کے بعد صارفین نے شکایت کی تھی کہ یہ سسٹم کئی دیگر ایپلیکیشنز کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہے
انھوں نے کہا ونڈوز سیون صرف نئے فیچرز کا نام نہیں بلکہ اس میں اور بھی بہت کچھ ہے۔’صارفین جو چاہتے تھے ہم نے اس کا خیال رکھا ہے اور صارفین اپنے لیے آسانیاں چاہتے تھے۔‘
ونڈوز سیون کی بیٹا ٹیسٹنگ آٹھ ملین سرکاری یوزرز کے ذریعے ہوتی رہی ہے جبکہ سات ملین غیر سرکاری یوزرز نے بھی اس نظام کو ٹیسٹ کیا ہے۔
مائیکروسافٹ نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ اس نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور اپنے پارٹنرز کے ساتھ ملکر ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو تمام پرانے سافٹ ویئرز سے مطابقت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا جن صارفین کے کمپوٹر ونڈوز وسٹا چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ ونڈوز سیون بھی چلا سکیں گے۔